نئی دہلی،23مئی (ایجنسی) ڈیجیٹل ادائیگی کرنے والی کمپنی پے ٹی ایم نے آج اپنے ادائیگی بینک کی شروعات کر دی. بینک نے جمع پونجی پر 4 فیصد کی شرح سے سود اور کیش بیک کی پیشکش کی ہے. اسی طرح ادائیگی بینک کے ذریعے آن لائن لین دین پر کوئی فیس نہیں لینے اور اکاؤنٹ میں کم از کم بقایہ کی بھی کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے.
font-size: 18px; text-align: start;">کمپنی نے سال 2020 تک 50 کروڑ گاہک اپنے ساتھ شامل کرنے کا ہدف رکھا ہے. پے ٹی ایم کی ادائیگی بینک کو چین کی علی بابا اور جاپان کے بڑے سرمایہ کاری بینک کا بھی حمایت حاصل ہے. یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے دو سال کے دوران اپنے بینکاری نیٹ ورک کی توسیع کے لئے 400 کروڑ روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری منصوبہ بندی کی ہے. انڈیا پوسٹ، ایئر ٹیل کے بعد پے ٹی ایم ملک کی تیسری کمپنی ہے جس نے ادائیگی بینک کی شروعات کی ہے.